Saturday, September 25, 2021  | 17 Safar, 1443

ہم 24گھنٹے بھی دشمن سے جنگ لڑنےکے قابل نہیں،فضل الرحمان

SAMAA | - Posted: Apr 28, 2021 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 28, 2021 | Last Updated: 5 months ago

جب تنہا تھےتب بھی ملک کی سیاست پر چھائےہوئے تھے

مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ہم 24 گھنٹے بھی دشمن سے جنگ لڑنے کے قابل نہیں، قوم کے مستقبل کے فیصلے منافقت کے ساتھ اور چوری چھپے ہو رہے ہیں، رمضان کے بعد ہم پہلے سے بہتر طاقت کے ساتھ میدان میں ہوں گے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئےپاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم پہلے بھی میدان میں تھے، اب بھی ہیں اور آگے بھی رہینگے۔

فضل الرحمان نے بيان دیتے ہوئے حکومت پر الزام عائد کیا کہ بھارت سے مفاہمت کے راستے اس ليے ڈھونڈے جارہے ہيں کيونکہ ہم دشمن سے لڑنے کے قابل نہيں رہے۔

انہوں نے کہا کہ قوم کو جھوٹ بولا جارہاہے کہ بھارت بات کرنا چاہتا ہے جبکہ ہم اس قابل نہيں ہے کہ 24گھنٹے بھی دشمن سے جنگ لڑسکيں، اس ليے ہم مفاہمت جانب جارہے ہیں۔

سربراہ پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ ہم جب تنہا تھے تب بھی ملک کی سیاست پر چھائے ہوئے تھے، اگر کوئی ادھر ادھر ہوجائے تو پرواہ نہیں کرنی چاہیئے، معتبرسیاسی قیادت ہوتی توفوج کا سربراہ اینکرز بلا کر اپنا فلسفہ پیش نہ کرتا۔

انھوں نے مزید کہا کہ آج کشمیر کا سودا کرکے کشمیریوں کو دشمن کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے، قوم کے مستقبل کے فیصلے منافقت کے ساتھ اور چوری چھپے ہو رہے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملکی معیشت کو تباہ کر دیا گیا ہے، آج ہم ہر مسئلے پر مفاہمت کے راستے ڈھونڈ رہے ہیں، اسی مفاہمت کی بنیاد پر قوم کے فیصلے ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ایسی قیادت کو آگے لانا ہوگا جس پر قوم اعتماد کرے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube