Wednesday, December 1, 2021  | 25 Rabiulakhir, 1443

حکومت نےامیروں، غریبوں کیلیےالگ الگ پاکستان بنادیاہے، بلاول بھٹو

SAMAA | - Posted: Apr 27, 2021 | Last Updated: 7 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 27, 2021 | Last Updated: 7 months ago
Bilawla Bhutto

فوٹو: آن لائن

چیئرمین پاکستان پيپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ عمران خان نے امیروں کیلئے الگ اور غریبوں کےلیے ایک الگ پاکستان بنادیا۔

بلاول بھٹو نے اپنے ایک بیان میں وفاقی حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ پی ٹی آئی کی حکومت نے56 امیرخاندانوں کو20 ارب روپے سے زائد کی ایمنسٹی دی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ امیروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا دعویٰ کرکے ایمنسٹی اسکیمز دینے والے بتائیں کہ عام آدمی کیلئے انہوں نے کیا کیا؟، پی ٹی آئی حکومت میں امیر آدمی ٹیکس کی چھوٹ سے فائدہ اٹھارہا ہے اور عام آدمی مختلف مد میں ٹیکس دینے کے بعد بھی ٹیکس چور کہلاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کیا کسانوں سےسبسڈی چھین کر امیر طبقے کو نوازنا عمران خان کی تبدیلی ہے؟، پاکستان میں غیرمساوی معاشی پالیسیوں کی بدولت امیر اور غریب میں خلیج گہری ہوتی جارہی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
Bilawal Bhutto, PTI Govt, Pakistan, Sindh
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube