Tuesday, June 22, 2021  | 11 ZUL-QAADAH, 1442

کشمیرپر حکومت کی جانب سےسازش کی بوآرہی ہے، مریم نواز

SAMAA | - Posted: Apr 27, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 27, 2021 | Last Updated: 2 months ago

آزاد کشمیر الیکشن میں دھاندلی کی گئی تومزاحمت کاسامنا کرنا پڑےگا

پاکستان مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ کشمیر کے سلسلے میں حکومت کی طرف سے سازش کی بو آرہی ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ آزاد کشمیر الیکشن میں حکومت کی جانب سے دھاندلی کی کوشش کی گئی تو بھرپور مزاحمت کا سامنا کرنا پڑےگا۔

نائب صدر مسلم لیگ نون نے کہا کہ کشمیر کے سلسلے میں حکومت کی طرف سے سازش کی بو آرہی ہے، الیکشن ہتھیانے کی کوشش کی گئی تو بھرپور مزاحمت دیکھائیں گے، ڈسکہ الیکشن کی طرح عوام اپنا حق خود لیں گے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کےایم این اے جاوید لطیف گرفتار

مریم نواز نے جاوید لطیف کی سزا پر موقف دیتے ہوئے کہا کہ جاوید لطیف اتنے محب وطن ہیں جتنے ہم سب ہیں، ہم چاہتے ہیں جتنی جلدی جاوید لطیف کو انصاف ملے اتنا اچھا ہے۔رياست اپنے شہريوں کا تحفظ کرتی ہے، حق گوئی پر جعلی سزائيں نہيں دي جاتيں۔

حکومتی کارکردگی پر مریم نواز نے کہا کہ ہم پی ٹی آئی کی نااہل قیادت کو برداشت کرليں گے ليکن عوام حکومت کوبرداشت نہيں کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کرونا کی موجودہ لہر کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔ مریم نواز نے کا کہنا تھا کہ حکومتی وزراء نے بچوں کے امتحانات لینے کے فیصلہ سمجھ سے بالاتر ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube