Sunday, September 26, 2021  | 18 Safar, 1443

بلوچستان میں پرائیویٹ اسکولزعید تک بند

SAMAA | - Posted: Apr 27, 2021 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 27, 2021 | Last Updated: 5 months ago
Covid-19 positive schools

فوٹو: آن لائن

بلوچستان میں کرونا وائرس کی تیسری لہر کے خطرے کے پیش نظر پرائیویٹ اسکولز 27 اپریل سے عید تک بند کر دیے گئے۔

بلوچستان پرائیویٹ ایجوکیشن انسٹیٹیوٹ رجسٹریشن اینڈ ریگولیشن اتھارٹی (بپیرا) کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق صوبے بھر کے نجی تعلیمی ادارے، جن میں ہائیر اور ہائیر سکینڈری کے تعلیمی ادارے شامل ہیں، عید تک بند رہیں گے۔

اس سے قبل گزشتہ روز بلوچستان حکومت نے صوبے میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے عوامی اجتماعات پر پاپندی عائد کردی جبکہ لاک ڈاون ہفتہ اور اتوار کے بجائے جمعرات اور جمعہ کو ہوگا۔

بلوچستان میں عوامی اجتماعات پر پابندی عائد

محکمہ داخلہ کے نوٹیفیکیشن کے مطابق بلوچستان میں مکمل لاک ڈاون ہفتہ اور اتوار کے بجائے جمعرات اور جمعہ کو ہوگا۔ جمعرات اور جمعہ کے دن  تجارتی مراکز، شاپنگ مالز اور بازار بند رہیں گے۔

واضح رہے کہ کرونا کی تیسری لہر پر قابو پانے کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا کے 4ہزار 487 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 142 افراد کی اموات ہوئی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube