Saturday, June 12, 2021  | 1 ZUL-QAADAH, 1442

بہتری نہ آنےپردیگرشہروں میں بھی لاک ڈاؤن لگ سکتاہے،ڈاکٹرفیصل

SAMAA | - Posted: Apr 27, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 27, 2021 | Last Updated: 2 months ago

ہیلتھ کیئرسسٹم کی استعدادکارمیں مسلسل اضافہ کررہےہیں

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ جن اضلاع میں کرونا کی شرح زیادہ ہورہی ہے وہاں لاک ڈاؤن لگایا جاسکتا ہے۔

اسلام آباد میں معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد کرانے کیلئے پاک فوج مدد کررہی ہے۔ ہیلتھ کیئر سسٹم کی استعداد کار میں مسلسل اضافہ کررہے ہیں اور کیسز کی شرح زیادہ ہونے پر مردان میں لاک ڈاؤن لگادیا گیا ہے۔

فیصل سلطان نے کہا کہ عوام این سی او سی کے فیصلوں پر اعتماد رکھیں کیوں کہ ان میں بہت باریکی اور معلومات کا خیال رکھا جاتا ہے۔این سی او سی میں ملک بھر کے اعدادو شمار کےعلاوہ الگ الگ شہروں سے  اطلاعات بھی آرہی ہوتی ہیں۔

ویکسین سے متعلق معاون صحت نےبتایا کہ ملک بھر میں ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے اور حکومت تحفتا ملنے والی ویکسین پر انحصار نہیں کررہی ہے بلکہ 3ویکسین بنانے والی کمپنیز سے ویکسین خرید رہی ہے۔30 مارچ سے اب تک 30 لاکھ ویکسین ڈوز خریدی گئی ہے۔

آکسیجن سپلائی پر انھوں نے کہا کہ این سی او سی میں ایک خاص کمیٹی موجود ہے جو اس معاملے کو بہتر بنانے کی کوشش کررہی ہے۔ اگر بیماری بڑھتی ہےتوآکسیجن کی فراہمی کی تیاری بھی مکمل کررہے ہیں۔ موجودہ پلانٹس کی ریگولر مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔ اضافی پلانٹس کو بھی دیکھا جارہا ہے اور پاکستان اسٹیل ملز سمیت دیگر پلانٹس کو بھی فعال بنانے کےلیے انجینیرز کام کررہے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube