Sunday, October 17, 2021  | 10 Rabiulawal, 1443

یہ 2 مختلف پاکستان نہیں بلکہ 10 مختلف پاکستان ہیں،احسن اقبال

SAMAA | - Posted: Apr 27, 2021 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 27, 2021 | Last Updated: 6 months ago

ڈھائی سال میں پاکستانی کی ترقی کا سب سے بڑا کریش کیا

احسن اقبال نے کہا ہے کہ یہ دومختلف پاکستان نہیں بلکہ 10 مختلف پاکستان ہیں۔

منگل کو اسلام آباد کی احتساب عدالت میں نارووال اسپورٹس سٹی ریفرنس پرسماعت ہوئی۔ لیگی رہنما احسن اقبال احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے احسن اقبال کو حاضری لگا کر جانے کی اجازت دے دی۔

عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ نارووال اسپورٹس سٹی کا کیس یہ ہے کہ پاکستان میں جدید ترین کھیلوں کا مرکز کیوں بنایا۔ نارووال سپورٹس سٹی کیس میں تمام ضابطوں کو پورا کیا گیا تھا اور90 فیصد پراجیکٹ مکمل تھا اور اس حکومت نے فنڈنگ روک کر اس کو کھنڈر بنا دیا۔ کروڑوں روپے کی ٹرف کو وارنٹی ختم کرکے ضائع کردیا گیا۔جو یہ نقصان ہوا ہے اس پر کیس بنتا ہے۔

احسن اقبال نے بتایا کہ کرتا پور منصوبہ 17 ارب  روپے کا بنا ہے اورکابینہ سے منظوری اب لی جا رہی ہے۔ کیا یہ کھلا تضاد نہیں کہ تمام ضابطے مکمل کرنے کے بعد  بھی جیل کاٹ آیا لیکن دوسری جانب ایک منصوبے پر کوئی ضابطہ پورا نہیں ہوا اور کوئی جوابدہ بھی نہیں۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ جنرل عاصم سلیم باجوہ سے متعلق بھی سوالات اٹھائے گئے۔ ہم جیلیں کاٹ رہے ہیں اورسپریم کورٹ کا جج تک جوابدہ ہے دوسری جانب وہ لوگ جن سے کوئی سوال نہیں پوچھ سکتا۔ یہ دو نہیں بلکہ دس پاکستان ہیں۔

احسن اقبال نے بتایا کہ ان کی وزارت نے 3200 ارب روپے خرچ کئے تھے۔ حکومت ساری ایجنسیاں بھی پیچھے لگا دے لیکن 32 پیسے کی کرپشن ثابت نہیں کرسکےگی۔ دیانتداری سے اس ملک میں ترقی کے پہیے کو چلایا اور آج پی ٹی آئی والے بھی اسی موٹر وے سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube