Saturday, September 25, 2021  | 17 Safar, 1443

شاپنگ کرنے کے بجائے لوگوں کی مدد کريں،ڈاکٹر یاسمین

SAMAA | - Posted: Apr 27, 2021 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 27, 2021 | Last Updated: 5 months ago

بھارت کے حالات سے سیکھیں

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ خدارا معاملے کی نزاکت کو  سمجھیں اور احتیاط سے کام لیں، ماسک پہننے۔ بازاروں کا رخ نہ کریں۔

سما کے پروگرام نیا دن میں گفتگو کرتے ہوئے پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ کرونا کے خلاف ہميں مل کر يہ جنگ لڑنی ہے۔ اس جنگ میں ہر شخص اپنی ذات میں ایک سپاہی ہے۔ ميڈيا اس جنگ ميں ہماری مدد کر رہا ہے۔

بھارت میں کرونا صورتحال سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ اللہ نہ کرے یہاں وہ حالات پیش آئیں لیکن  اگر ہم نے اختیاط نہ کی تو صورت حال خراب ہوسکتی ہے۔ لوگوں کو سمجھنا ہوگا کہ ہندوستان کے کيا حالات ہو رہے ہيں۔

عوام کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شاپنگ کرنے کے بجائے لوگوں کی مدد کريں۔ عوام سے درخواست ہے عيد سادگی سے منائيں۔

صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ اگر لوگ صرف بنیادی ایس او پیز پر ہی عمل کر لیں تو حالات بڑی حد تک قابو میں رہیں گے۔ اتنی بڑی وباء کے باجود لوگ کرونا ایس او پی پر عمل نہیں کررہے اور بازاروں میں جاکر اپنے گھروں میں کرونا لا رہے ہیں۔

ملک بھر میں آکسیجن سپلائی اور ڈیمانڈ سے متعلق یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ ہم نے آکسیجن کی گنجائش بڑھادی ہے جبکہ بڑے اسپتالوں میں آکسیجن ٹینک بھی لگائے گئے ہے۔ جن لوگوں نے گھروں میں آکسیجن لگائی ہوئی ہے ان سے اپیل ہے کہ اسپتال جائیں کیوں کہ اگر انہیں سانس کلا مسئلہ ہے تو پھر ان کا بہتر علاج وہیں ہوسکتا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube