Sunday, September 19, 2021  | 11 Safar, 1443

کیا حکومت نے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا؟

SAMAA | - Posted: Apr 26, 2021 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 26, 2021 | Last Updated: 5 months ago

فوٹو: ریڈیو پاکستان

سوشل میڈیا پر وزارت داخلہ کے نام سے ایک نوٹیفکیشن گردش کررہا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ حکومت نے ملک بھر میں 13 سے 17 مئی تک عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔

وزارت داخلہ کے افسر کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے کہ سوشل میڈیا پر عید الفطر کی 5 تعطیلات سے متعلق گردش کرنے والا نوٹیفکیشن جعلی ہے، فی الحال عید الفطر کی تعطیلات سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

وفاقی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ جعلی نوٹیفکیشن کا سلسلہ کئی روز سے جاری ہے، تاہم وزارت داخلہ تواتر سے ایسی خبروں کی تردید کرتی آئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایک سوشل میڈیا پر ایک جعلی خبر زیر گردش تھی، جس میں بتایا گیا تھا کہ وزیر داخلہ شیخ رشید کے تمام گارڈز تبدیل کردیئے گئے ہیں، ان کے سیکیورٹی اسٹاف میں اب ہندو اور عیسائی افراد کو شامل کیا گیا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube