Monday, September 27, 2021  | 19 Safar, 1443

پنجاب بھر کے تمام اسپتالوں میں الیکٹو سرجریز پرپابندی عائد

SAMAA | - Posted: Apr 26, 2021 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 26, 2021 | Last Updated: 5 months ago

پنجاب بھر کے تمام اسپتالوں میں معمول کی سرجریز پر پابندی عائد کردی گئی۔ صوبائی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ فیصلہ آکیسجن محفوظ کرنے کیلئے کیا گیا۔

محکمہ اسپیشلائزڈ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں اعلان کیا گیا ہے کہ صوبہ بھر کے تمام اسپتالوں میں الیکٹو سرجریز پر پابندی عائد کردی گئی ہے، فیصلے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا، سرجریز 10 مئی تک بند رہیں گی۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ اس دوران ٹونسلز، گردے کی پتھری، فریکچر، ہرنیہ، کاسمیٹکس اور آنکھوں کی سرجریز سمیت مختلف آپریشن بند رہیں گے۔

تفصیلات جانیں: پنجاب کے اسپتالوں میں آکسیجن بیڈز کااضافہ کردیا گیا، وزیراعلیٰ

پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ سرجریز پر پابندی کا فیصلہ آکسیجن محفوظ کرنے کیلئے کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ محکمہ صحت پنجاب کا مزید کہنا ہے کہ شہری اسپتال آنے سے پہلے کرونا ہیلپ لائن پر فون کریں تاکہ وہ اسپتالوں کے چکر لگانے کی زحمت سے بچ سکيں۔

لاہور کے اسپتالوں میں کرونا کے تشویشناک مریضوں کی تعداد ميں اضافے کے پيش نظر شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ہیلپ لائن سے نزدیکی اسپتال میں موجود بستر اور وینٹی لیٹرز سے متعلق معلومات حاصل کرسکتے ہیں، ہیلپ لائن 24 گھنٹے کھلی رہے گی اور ہر وقت ڈیوٹی پر ڈاکٹرز موجود رہیں گے۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق کرونا ہیلپ لائن کے نمبرز 99211136-042، 99211137-042 اور 99211138-042 ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: این سی اوسی کی وزارت داخلہ کوعیدپر 7چھٹیوں کی سفارش

پاکستان میں کرونا وائر سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 70 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 4 ہزار 862 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، مجموعی اموات 17 ہزار 187 تک پہنچ چکی ہے جبکہ 89 ہزار 219 فعال کیسز ہیں۔

دوسری جانب سندھ حکومت نے صوبہ بھر میں بڑھتے کرونا وائرس کی شرح پر مزید سخت ایس او پیز کا اعلان کردیا۔ فیصلے کے مطابق صوبے کے تمام تعلیمی ادارے بشمول اسکولز، کالجز اور جامعات بند رہیں گی، شادی اور دیگر اجتماعات و تقریبات پر بھی پابندی عائد رہے گی، 29 اپریل سے سندھ بھر میں انٹر سٹی پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند رہے گی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube