Monday, September 27, 2021  | 19 Safar, 1443

این اے249 ضمنی الیکشن:کرونا ایس اوپیزپر سختی سےعمل کرنےکی ہدایت

SAMAA | - Posted: Apr 26, 2021 | Last Updated: 5 months ago
Posted: Apr 26, 2021 | Last Updated: 5 months ago
Karachi commissioner office

فوٹو: کمشنر کراچی/ٹویٹر

چیف الیکشن کمشنر سندھ نے کراچی میں این اے 249 کے ضمنی الیکشن کے لیے کرونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کردی۔

الیکشن کمشنر اعجازالحسن نے بتایا پیر 26اپریل کو ضمنی اليکشن کے حوالے سے میٹنگ ہوئی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ايس او پيز پر سختی سے عمل درآمد کروا کر اليکشن کرائے جائيں گے اور پولنگ اسٹاف کو ماسک فراہم کيے جائيں گے۔

چيف اليکشن کمشنر نے کہا کہ جو عوام ووٹ ڈالنے آئيں وہ ايس او پیز کا مکمل خيال رکھيں۔

انہوں نے کہا کہ اليکشن کميشن نے تمام تیاری مکمل کرلی ہے اور پرامن طور پر الیکشن کا عمل مکمل کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن مقررہ وقت میں الیکشن کرانے کا پابند ہے۔

دوسری جانب کمشنر کراچی نوید شیخ کا کہنا تھا کہ اجلاس کا بنیادی مقصد متعلقہ اداروں کو آن بورڈ لینا تھا، متعلقہ ادارے اليکشن کے عمل ميں ذمہ داری پوری کريں۔

الیکشن کی سیکیورٹی کے حوالے سے کمشنر آفس میں اجلاس منعقد کیا گیا جس میں پولیس، رینجرز اور الیکشن کمیشن کے افسران شریک ہوئے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube