Wednesday, October 27, 2021  | 20 Rabiulawal, 1443

اسٹیل ملزکا پلانٹ ایمرجنسی میں نہیں چلایاجاسکتا، شبلی فراز

SAMAA | - Posted: Apr 26, 2021 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 26, 2021 | Last Updated: 6 months ago

وفاقی وزیر برائےسائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے دوران آکسیجن کی فراہمی کےلیے پاکستان اسٹیل ملز کا پلانٹ ایمرجنسی میں شاید نہیں چلایا جاسکے۔

وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے نسٹ یونیورسٹی کا دورہ کیا اور اس موقع پر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزارت صنعت اسٹیل ملز کےپلانٹ کے بارے میں دیکھ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اسٹیل کا پلانٹ شاید ایمرجنسی میں نہ چلایا جاسکے کیونکہ لگتا ہے پاکستان اسٹیل کا آکسیجن پلانٹ چلانے میں مسئلہ ہے۔ ہمارے پاس ابھی وینٹی لیٹر کی پیداوار نہیں ہے، وینٹی لیٹر کے 16 فنکشن ہوتے ہیں جبکہ مقامی سطح پر بننے والے وینٹی لیٹر کے 4فنکشنز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ این آر ٹی سی اور پرائیویٹ فرمز وینٹی لیٹر بنارہی ہیں۔ بھارت کے ساتھ ہماری پوری ہمدردیاں ہیں اور جتنا ہوسکا اتنی مدد کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹیل ملز کے نکالے گئے ملازمین کا کہنا ہے کہ 5-4 روز میں پلانٹ کو بحال کیا جاسکتا ہے اور اگر اس کےاستعمال کو یقینی بنایا جائے تو پاکستان اسٹیل کے اس پلانٹ سے پورے ملک میں اکسیجن کی سپلائی فراہم کی جاسکتی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube