Sunday, September 19, 2021  | 11 Safar, 1443

ملک بھر میں 40 سے بڑی عمر کے افراد کیلئے ویکسین کا اعلان

SAMAA | - Posted: Apr 26, 2021 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 26, 2021 | Last Updated: 5 months ago

فائل فوٹو

وفاقی وزیر اسد عمر نے ملک بھر میں 40 سال سے زائد عمر کے افراد کیلئے ویکسین لگوانے کا شیڈول جاری کردیا۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر بتایا ہے کہ حکومت نے اگلے مرحلے میں ملک بھر میں 40 اور اس سے زائد عمر کے افراد کو بھی ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسد عمر کے مطابق فیصلہ آج ہونے والے این سی او سی اجلاس میں کیا گیا۔ 40 اور اس سے زائد عمر کے افراد کو 27 اپریل سے ویکسین لگنا شروع ہوگی۔ جب کہ اس دوران 50 سال اور اس سے زائد افراد کی ویکسین کا عمل بھی جاری رہے گا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube