Saturday, September 25, 2021  | 17 Safar, 1443

پاکستان میں کرونا وائرس سے اموات 17 ہزارسے متجاوز

SAMAA | - Posted: Apr 25, 2021 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 25, 2021 | Last Updated: 5 months ago

مثبت کیسز کی شرح 10.17 فیصد ہوگئی

پاکستان میں کرونا سے مزيد 118 افراد انتقال کرگئے۔ مجموعی اموات 17 ہزار سے تجاوز کرگئیں۔

این سی او سی نے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے ميں 5 ہزار 611 نئے کيسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ فعال کرونا کیسز 88 ہزار 698 ہوگئے ہیں۔ مثبت کیسزکی شرح دس اعشاریہ ایک سات فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ملک میں کرونا مثبت کیسز کی شرح 10.17 فیصد ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں سب سے زیادہ پنجاب میں 67 اموات ہوئیں۔ خیبر پختونخوا ميں 37 ، سندھ 6،اسلام آباد اور آزاد کشمیرمیں 3،3 جبکہ بلوچستان میں 2 مریض جاں بحق ہوئے۔ گزشتہ روز ملک بھر میں 40 مریضوں کا انتقال وینٹی لیٹر پر ہوا۔

پنجاب بھر میں لاک ڈاؤن میں توسیع،مزید سخت پابندیاں

ملک بھر میں 633 اسپتالوں میں 5 ہزار791 کرونا متاثرین زیرِعلاج ہیں۔ گوجرانوالہ میں 88فیصد، ملتان 85، لاہور 84 اور مردان میں 60 فیصد وینٹی لیٹرز بھر چکے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube