Sunday, October 24, 2021  | 17 Rabiulawal, 1443

پشاور:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا سینٹرل جیل کےقیدیوں کےلیےاہم فیصلہ

SAMAA | - Posted: Apr 25, 2021 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 25, 2021 | Last Updated: 6 months ago

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے سینٹرل جیل پشاور میں سزا پوری کرنے کے باوجود جرمانہ کی رقم ادا نہ کرنے والے تمام قیدیوں کے جرمانے اپنی جیب سے ادا کرنے کا اعلان کیا۔

اتوار کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے سينٹرل جیل پشاور کا دورہ کیا۔ انھوں نے لنگرخانے میں صفائی کی ناقص صورتحال پر برہمی کا اظہار کیا ۔ وزيراعلیٰ محمود خان نے لنگر خانے کے انچارج کو معطل کردیا۔

وزیراعلی نے سپرنٹنڈنٹ جیل سے تمام قیدیوں کی تفصیلات طلب کرلی۔ انھوں نے کہا کہ قیدیوں کو معیاری سہولیات کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube