Saturday, September 25, 2021  | 17 Safar, 1443

بھارتی حکومت کایاتریوں کی کرونارپورٹس مثبت آنےکا واویلا

SAMAA | - Posted: Apr 25, 2021 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 25, 2021 | Last Updated: 5 months ago

تمام یاتریوں کےکرونا ٹیسٹ منفی آئے

بھارت نے سکھ یاتریوں کے داخلے کے آدھے گھنٹے کے بعد کرونا رپورٹس کے مثبت آنے کا واویلا مچادیا۔

جنرل سیکرٹری پربندھک کمیٹی سردار امیر سنگھ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جاری بیساکھی تقریبات مکمل ہونے کے بعد سکھ یاتری بھارت روانہ ہوئے تو بھارتی حکومت نے کرونا رپورٹس کے مثبت آنے کا واویلا مچادیا۔

سردار امیر سنگھ نے بتایا کہ یاتریوں کے 10روزہ قیام کے دوران میڈیکل ٹیم یاتریوں کے ہمراہ تھی، واپسی پر سبھی یاتری ہشاش بشاش اور مکمل کرونا فری تھے، بیساکھی تقریبات کے دوران کورونا ایس اوپیز پر مکمل عمل کرایا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرونا مثبت یاتریوں کےگھر پہنچ کرپرائیویٹ کوروناٹیسٹ منفی آئے۔

یاتریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت مذہب پر سیاست نہ کرے ،  کرتار پور راہداری کھولنا پڑے گی ،  بھارت کو پاکستان سے آنے والے سکھوں کی فکر ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube