Saturday, September 25, 2021  | 17 Safar, 1443

ساٹھ سال سےزائد عمرکے شہریوں کیلئےواک اِن ویکسین کی منظوری

SAMAA | - Posted: Apr 24, 2021 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 24, 2021 | Last Updated: 5 months ago
PAKISTAN-VACCINE-AFP

فوٹو: اے ایف پی

ایس سی او سی نے 60 سال سے زائد عمر کے شہریوں کو واک اِن ویکسین کی منظوری دے دی جس کے تحت اتوار 25اپریل سے ویکسین لگانے کا سلسلہ شروع ہوگا۔

ویکسین لگوانے والے افراد کو سب سے پہلے رجسٹریشن کروانی ہوگی جس کے لیے متعلقہ شخص اپنا شناختی کارڈ نمبر 1166 پر بھیجے گا۔ میسج پر ویکسینیشن سینٹر کا نام بھیجا جائے گا جس کے بعد متعلقہ شخص کو پن کوڈ یا ملاقات کی تاریخ کے لیے انتظار نہیں کرنا ہوگا۔

اس سے قبل، پہلے صرف 65 عمر سے زائد افراد ہی واک اَن ویکسین لگوا سکتے تھے۔

وفاقی وزیر اور سربراہ این سی او سی اسد عمر نے ٹویٹ کرکے بتایا کہ ویکسینیشن سینٹرز اب اتوار کے روز بھی کھلے رہیں گے۔

پاکستان میں منظور ہونے والی پانچ کرونا ویکسین

چین کی سائنوفارم

چین کی کینسنو

چین کی سائنوویک

روس کی اسپوٹنک فائیو

برطانیہ کی آسٹرا زینیکا آکسفورڈ

آسٹرا زینیکا کے علاوہ باقی کرونا ویکسین پاکستان میں پہلے ہی دستیاب ہے۔

این سی او سی کے مطابق پاکستان جمعرات 22 اپریل کو چین کی سائنوویک ویکسین کی 5 لاکھ ڈوز حاصل کر چکا ہے۔ یہ ویکسین چین سے خریدی گئی ہیں۔

سائنوویک ویکسین پاکستان میں منظور ہونے والی پانچویں ویکسین ہے جس کی افادیت 50.7 فیصد ہے۔

وزارت صحت نے چین سے درآمد کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسن سائنوویک کیلئے گائیڈ لائنز بھی جاری کر دی ہیں۔ سائنوویک ویکسین کی 2 خوراکیں لگائی جائیں جبکہ پہلی خوراک کے بعد دوسری خوراک 28 دن بعد لگے گی۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سائنوویک ویکسین 18 سال سے زائد عمر کے تمام افراد کو لگائی جائے گی، بخار ہونے کی صورت میں سائنوویک ویکسین نہ لگانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مذکورہ ویکسین کو ہر قسم کی الرجی کی صورت میں بھی نہ لگانے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ مزید کہا گیا ہے کہ ویکسین کو شریانوں میں اور شدید دائمی امراض کے شکار افراد کو بھی نہ لگایا جائے۔

رمضان میں ویکسینیشن سینٹرز کے اوقات

پنجاب

صبح 10 تا شام 4 بجے

رات 9بجے تا رات ایک بجے

سندھ

صبح 9بجے تا دوپہر ایک بجے

شام ساڑھے 8بجے تا رات 12بجے

خیبر پختونخوا

صبح 10بجے تا دوپہر 2بجے

رات 10بجے تا رات ایک بجے

بلوچستان

صبح 9بجے تا دوپہر ایک بجے

شام 8بجے تا رات 12بجے

گلگت بلتستان

صبح 10بجے تا دوپہر 2بجے

رات 9بجے تا رات 12بجے

اسلام آباد

دن 12بجے تا شام 4بجے

شام 8بجے تا رات 12بجے

آزاد جموں و کشمیر

صبح 9بجے تا دوپہر 2بجے

شام 8بجے تا رات 12بجے

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube