Friday, December 3, 2021  | 27 Rabiulakhir, 1443

بروقت لاک ڈاؤن لگایا ہوتا تو کرونا روکا جا سکتا تھا،بلاول

SAMAA | - Posted: Apr 24, 2021 | Last Updated: 7 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 24, 2021 | Last Updated: 7 months ago

فائل فوٹو

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے ویکسین نہ ہونے کے برابر ہے۔ بروقت لاک ڈاؤن کرلیا جاتا تو کرونا کے پھیلاؤ کو روکا جا سکتا تھا۔

ملک میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ملک بھر کے ہیلتھ ورکرز کے ساتھ ہے۔ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کرونا قابو سے باہر ہوچکا ہے۔ بروقت لاک ڈاؤن کرلیا جاتا تو کرونا کے پھیلاؤ کو روکا جا سکتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ کرونا کو قابو کئے بغیر معاشی سرگرمیوں کو تیز کرنا ممکن نہیں۔ عمران خان کو کرونا ریلیف فنڈز کے ایک ایک روپے کا حساب دینا ہوگا۔ عمران خان بتائیں ٹائیگر ٹیم نے کیا کام کیا؟ کیا وہ ناکام ہوگئی؟۔

کرونا سے بچاؤ کی ویکسین کی کمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ملک میں ویکسین نہ ہونے کے برابر ہے۔ ویکسین کی بروقت خریداری میں ناکامی کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے کرونا سے جاں بحق افراد کے ورثا سے افسوس کا اظہار بھی کیا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube