لاہور: پیل فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا

SAMAA | - Posted: Apr 24, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Apr 24, 2021 | Last Updated: 2 months ago

آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے

لاہور فیروزپور روڈ پر واقع الیکٹرونکس کا سامان بنانے والی پیل فیکٹری میں لگی آگ پر 3 گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق ریسکیو کی 10وہیکلز نے آپریشن میں حصہ ليا جبکہ کولنگ کا عمل جاری ہے۔

 آگ فیکٹری کے یونٹ ون میں لگی جبکہ کیمیکلز اور سلنڈرز کی موجودگی کی وجہ سے آگ کا پھیلاؤ زیادہ ہوا۔

سی سی پی او نے ہدایت کی تھی کہ پولیس امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے کیونکہ پیل فیکٹری میں لگنے والی آگ فیکٹری کے کافی بڑے حصے میں پھیل چکی تھی۔

آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی جبکہ کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

WhatsApp FaceBook

One Comment

  1. Noman Bashir  April 24, 2021 2:39 pm/ Reply

    allah kher kre

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube