Monday, September 27, 2021  | 19 Safar, 1443

کرونا وائرس:ملک میں مثبت کیسز کی شرح11.27فیصد ہے

SAMAA | - Posted: Apr 24, 2021 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 24, 2021 | Last Updated: 5 months ago

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نےبتایا ہے کہ ملک میں 1 دن میں مزید 157 افراد کرونا وائرس کے باعث  انتقال کرگئے۔ان میں سے 53 مریضوں کا انتقال وینٹیلیٹر پر ہوا۔

ہفتے کواین سی او سی کی جانب سے بتایا گیا کہ 24  گھنٹوں میں 5 ہزار 908 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 11.27 فیصد ہے۔ کرونا کے باعث سب سے زیادہ پنجاب میں 98 اموات،خیبرپختونخوا میں 37 اموات ہوئیں۔ سندھ 11، اسلام آباد 5 ، آزاد کشمیر میں 3 ، بلوچستان میں 3 اموات ہوئیں۔کرونا سے مجموعی اموات کی تعداد 16 ہزار 999 ہو گئی ہے۔

این سی او سی نےبتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 52 ہزار402 ٹیسٹ کئے گئے۔وائرس کے فعال کیسز کی تعداد86 ہزار529 ہوگئی ہے۔کرونا سے صحت یاب ہونےوالوں کی تعداد 6 لاکھ 86 ہزار 488 ہے۔ملک بھر میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 7 لاکھ 90 ہزار16 تک پہنچ گئی ہے۔

این سی او سی نے مزید بتایا کہ 5 ہزار 561 مریض 633 اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔مردان میں 60،ملتان میں 85 فیصد، لاہور 83 ،گجرانوالہ میں 88 فیصد وینٹیلیٹرز بھر چکے ہیں۔گوجرانوالہ میں 85 فیصد، پشاور 77 فیصد، صوابی میں 71 فیصد اور مردان میں 68 فیصد آکسیجن بیڈز پر مریض موجود ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube