Saturday, June 12, 2021  | 1 ZUL-QAADAH, 1442

پنجاب میں کرونا ویکسینیشن سینٹرز کے اوقات تبدیل

SAMAA | - Posted: Apr 23, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 23, 2021 | Last Updated: 2 months ago

پنجاب حکومت نے کرونا ویکسینیشن سینٹرز کے اوقات تبدیل کردیے ہیں۔

وزيرصحت پنجاب ڈاکٹر ياسمين راشد کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں کرونا ویکسینیشن سینٹرز 2 شفٹوں میں کام کریںگے۔

پہلی شفٹ صبح 10 سے سہ پہر3 بجے تک ہوگی۔دوسری شفٹ افطار کے بعد رات ساڑھے8 سے12  بجے تک ہوگی۔ این سی او سی نے ملک بھر میں ویکسینیشن کے یکساں اوقات نافذ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

این سی او سی کےمطابق 24 گھنٹوں میں 5 ہزار 870 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے اور مثبت کیسز کی شرح 10.90 فیصد ہے۔کرونا کے باعث سب سے زیادہ پنجاب میں 81 اموات، خیبرپختونخوا میں 39 اموات ہوئیں۔ سندھ 14، اسلام آباد 3 ،آزاد کشمیر میں 6 ،بلوچستان میں 1 مریض کا انتقال ہوا۔وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 16 ہزار 842 ہوگئی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube