شہباز شریف کے مچلکے منظور، روبکار جاری

SAMAA | - Posted: Apr 23, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Apr 23, 2021 | Last Updated: 2 months ago

 اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی ضمانت کے لیے جمع کروائے گئے مچلکے منظور کرکے روبکار جاری کردی گئی ہے۔شہبازشریف کی رہائی کیلئےروبکارکوٹ لکھپت جیل بھجوائی جائےگی۔

جمعہ کو شہباز شریف کے50 ، 50 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے محمد نواز اور سیف الملوک کھوکھرکی جانب سے لاہور کی احتساب عدالت نمبردو میں جمع کروائے گئے۔ ضمانتی مچلکوں پر درج گواہ شعیب احمد مرزا عدالت نہیں پہنچ سکے۔ وکیل کے کلرک نے گواہ کا نام تبدیل کرنے کے لیے عدالت سے وقت مانگا اور محمد رضوان کے نام سے نئے مچلکے جمع کروائے گے۔نیب کورٹ نمبر دو جج کے تبادلے کے باعث احتساب عدالت کے جج شیخ سجاد احمد نے ضمانتی مچلکے منظور کرنے کے بعد روبکار جاری کی۔

لاہور ہائی کورٹ: شہباز شریف کی ضمانت منظور

جمعرات کو جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس سید شہباز علی رضوی پر مشتمل لاہور ہائیکورٹ کے 3 رکنی فل بنچ نےشہباز شریف کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت کی۔لاہور ہائی کورٹ میں شہبازشریف کی ضمانت متفقہ طور پر منظور کی گئی۔ نیب نےعدالت کو شہباز شریف اور ان کےاہل خانہ سےمتعلق کیسز سے آگاہ کیا۔ نیب کی جانب سے کہنا تھا کہ شہبازشریف کے خاندان کی بینک اکاؤنٹس میں کئی جگہوں سے اربوں روپے کی ٹی ٹیز آئی ہیں،اس لیے ان کی ضمانت نہیں بنتی۔ شہبازشریف کے وکیل اعظم نذیر تارڑ اور امجد پرویز نے عدالت کو تمام صورتحال سے آگاہ کیا اور بتایا کہ ان کی تنخواہ مختلف اسپتالوں کے لیے جاتی رہی ہے اور ان کے اکاؤنٹ میں کوئی ٹی ٹی یا بے نامی اکاؤنٹ نہیں ہے۔

جمعرات کی دوپہرلاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کی ضمانت کا مختصرتحریری حکم جاری کیا۔عدالتی حکم کے مطابق ضمانت منظوری کی وجوہات تفصیلی فیصلے میں بیان کی جائیں گی۔عدالت نے ہدایت کی ہے کہ شہبازشریف پچاس پچاس لاکھ روپے کےمچلکے جمع کروائیں۔ فیصلے پربنچ کے تینوں جج صاحبان نےدستخط کیے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube