Saturday, June 12, 2021  | 1 ZUL-QAADAH, 1442

پاکستان میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 10.90 فیصد ہوگئی

SAMAA | - Posted: Apr 23, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 23, 2021 | Last Updated: 2 months ago

مزید 144 افراد کرونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نےبتایا ہے کہ 1 دن میں مزید 144 افراد کرونا وائرس کے باعث  انتقال کرگئے۔ ان میں سے 57 مریضوں کا انتقال وینٹیلیٹر پر ہوا۔

این سی او سی کےمطابق 24 گھنٹوں میں 5 ہزار 870 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے اور مثبت کیسز کی شرح 10.90 فیصد ہے۔کرونا کے باعث سب سے زیادہ پنجاب میں 81 اموات، خیبرپختونخوا میں 39 اموات ہوئیں۔ سندھ 14، اسلام آباد 3 ،آزاد کشمیر میں 6 ،بلوچستان میں 1 مریض کا انتقال ہوا۔وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 16 ہزار 842 ہوگئی ہے۔

این سی او سی نےبتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 53 ہزار 818 ٹیسٹ کئے گئے۔فعال کیسز کی تعداد84 ہزار976 ہوگئی ہے۔کرونا سے صحت یاب ہونےوالوں کی تعداد 6 لاکھ 82 ہزار 290 ہے۔ملک بھر میں وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 7 لاکھ 84 ہزار108 ہوگئی ہے۔

ہائی رسک شہروں میں 10روز تک لاک ڈاؤن کی تجویز

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 5 ہزار 534 مریض 633 اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔مردان میں 65، ملتان میں 85 فیصد، لاہور 82، گجرانوالہ میں 88 فیصد وینٹیلیٹرز بھرچکے ہیں۔اس کے علاوہ گوجرانوالہ میں 85 فیصد، پشاور 76 فیصد، نوشہرہ میں 71 فیصد اور مردان میں 70 فیصد آکسیجن بیڈز پر مریض موجود ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube