ابصار عالم پرقاتلانہ حملے کا معاملہ اسمبلی میں اٹھائیں گے،شاہد خاقان

SAMAA | - Posted: Apr 22, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 22, 2021 | Last Updated: 2 months ago

اسپیکر سے معافی نہیں مانگوں گا،سابق وزیر اعظم

پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے سینئر صحافی ابصار عالم پر قاتلانہ حملے کا معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔

جمعرات کو احستاب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ توقع تو نہيں ہے کہ جو اسپيکر ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم پر بات نہ کرنے دے وہ صحافت پر بات کرنے دے لیکن پھر بھی ہم ابصار عالم پر حملے کا معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھائیں گے۔

سابق وزیر اعظم نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک کی بدقسمتی ہے کہ یہاں پارلیمان اور اخلاقی قدریں زوال پذیر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چینی کا معاملہ بڑا سیدھا ہے اور قصور وار کابینہ اور وزیراعظم ہیں لہٰذا نیب کا کیس بنا کر اس میں وزراء کو بھی شامل کیا جائے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ شہباز شریف ڈیڑھ سال جیل کاٹ چکے لیکن ایک الزام نہیں لگا اب تھوڑا وزیراعظم اور ان کی کابینہ کے بھی تو ڈیڑھ سال لگوائے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ نیب صرف اپوزیشن کے لیے بنایا گیا ہے لیکن ہمیں اس کا کوئی ڈر نہیں ہے۔

نون لیگ کے رہنما نے قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر سے اپنے بحث و مباحثے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسپیکر سے معافی نہیں مانگیں گے کیوں کہ میں معافی صرف اللہ سے مانگتا ہوں کسی انسان سے نہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube