Friday, September 24, 2021  | 16 Safar, 1443

بغاوت کیس: کیپٹن (ر)صفدر کی عدالت میں طبعیت ناساز

SAMAA | - Posted: Apr 22, 2021 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 22, 2021 | Last Updated: 5 months ago

عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا

پشاور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ نون کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی بغاوت کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

پشاور ہائیکورٹ میں مسلم لیگ نون کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کی بغاوت کیس میں ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

عدالتِ عالیہ کے جسٹس لعل جان خٹک اور جسٹس ارشد علی پر مشتمل ڈویژن نے سماعت کی۔

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے وکیل اور نیب پراسیکیوٹر نے اپنے دلائل مکمل کر لیے۔ جس کے بعد پشاور ہائیکورٹ نے دونوں فریقین کے دلائل مکمل کرنے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

دورانِ سماعت کیپٹن ریٹائرڈ صفدر روزے کی حالت میں عدالتِ میں پیش ہوئےجہاں ان کی اچانک طبیعت ناساز ہوگئی۔

طبیعت بگڑنے پر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو روزہ بھی توڑنا پڑا، جس کےبعد وہ پشاور ہائی کورٹ سے اسلام آباد کے امراضِ قلب کے اسپتال کے لیے روانہ ہوگئے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube