Friday, September 24, 2021  | 16 Safar, 1443

پاکستان میں فشریز کےشعبے میں صلاحیت ہے، وزیراعظم

SAMAA | - Posted: Apr 22, 2021 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 22, 2021 | Last Updated: 5 months ago

کوشش کررہے ہیں غربیوں کو اوپر لائیں

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں فشریز کے شعبے میں بہت صلاحیت ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں وزارت بحری امور اور 4 بینکوں کے درمیان مفاہمتی یادداشت پردستخط کی تقریب سے خطاب میں ماہی گیروں کو آسان شرائط پر قرضے دینے کا اعلان کیا ہے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ماہی گیروں کا طبقہ بہت محنت کش ہوتا ہے، یہ طبقہ بہت مشکل سے زندگی گزارتا ہے۔ ہمارا نظریہ عام آدمی کی زندگی کو بہتر بنانا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم ماہی گیروں کو بااختیار بنانے کےلیے ایک پروگرام بنا رہے ہیں جس کے تحت ماہی گیروں کو آسان شرائط پر قرضے فراہم کیے جائیں گے۔ جس کے لیے حکومت تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی۔

انہوں نے کہا کہ آٹے کی قیمتوں میں استحکام لانا اورعوام کو آٹے کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانا اولین اہمیت رکھتا ہے۔ جس میں فلور ملز نمائندگان کی جانب سے دی جانے والی تجاویز کا جائزہ لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے غربت کا خاتمہ ہماری بڑی کامیابی ہوگی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمیں سمندرمیں جانے والی گندگی کو روکنے کے لیے کراچی میں ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے پڑیں گے، کیوںکہ بغیر ٹریٹمنٹ کا پانی سمندر میں جانے سے مچھلی کھانے کے قابل نہیں رہتی، ماحولیاتی آلودگی کراچی کا بھی بڑا مسئلہ ہے، پاکستان میں فشریز کے شعبے میں بہت پوٹینشل ہے۔

انہوں نے قرضوں کے حصول میں عام آدمی کو لاحق پریشانیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو بینکوں سے قرضے  لینے میں مشکلات پیش آتی ہیں، بینک غریب لوگوں کوقرضےدینےمیں آسانیاں پیداکریں۔ عام آدمی کی زندگی میں آسانیاں پیدا کرنا ہمارامنشور ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں 40فیصد کچی آبادی ہے،اگر اسی طرح بغیر منصوبہ بندی کے آبادی کا پھیلاوَ جاری رہا تو مشکلات میں اضافہ ہوگا، میری کامیابی یہ ہوگی کہ غربت میں کمی آئے، غریب آدمی کی حالت بدلنے سے ملکی معیشت بہتر ہوگی، وزیراعظم نے کہا کہ پوری کوشش ہے سندھ حکومت کو بنڈل آئی لینڈ کیلئے راضی کریں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube