جہانگیرترین کےحمایتی وزراء کاسربراہ تفتیشی ٹیم کی تبدیلی کیلئے دباؤ

SAMAA | - Posted: Apr 22, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Apr 22, 2021 | Last Updated: 2 months ago

دائریکٹر ایف آئی اے نے تمام ثبوت اکٹھے کیے ہیں

Naeem Ashraf Butt Art Final

جہانگير ترين کے حمايتی وفاقی وزراء تفتيشی ٹيم کے سربراہ کی تبديلی کے ليے دباو ڈال رہے ہيں۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترين کو تفتيشی ٹيم کے سربراہ ڈائريکٹر ايف آئی اے محمد رضوان لاہور پر اعتراض تھا۔

ڈائريکٹر ايف آئی اے محمد رضوان نے ہی شوگر اسکينڈل کے سارے ثبوت اکٹھے کيے جبکہ تفتيشی ٹيم کے سربراہ نے ثبوت چھپانے اور سمجھوتہ کرنے سے انکار کر ديا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر کی تبدیلی سے متعلق غور بھی شروع ہوگیا ہے لیکن دوسری طرف ایف آئی اے والے معاملے پر خوش نظر نہیں آتے ہیں۔

اس بات کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ شاید ڈائریکٹر ایف آئی اے کو بدل دیا جائے اور کسی نئے بندے کو تفتیشی ٹیم کا سربراہ لگا دیا جائے۔

جہانگیر ترین کے مخالف وزراء کا کہنا ہے کہ ایسا کرنے سے ایف آئی اے میں مایوسی آئے گی جبکہ ثبوت بھی ضائع ہوجائیں گے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube