کوئٹہ سریناچوک دھماکا:90کلودھماکاخیزمواد استعمال ہوا

SAMAA | and - Posted: Apr 22, 2021 | Last Updated: 3 weeks ago
Posted: Apr 22, 2021 | Last Updated: 3 weeks ago

حملے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم نے قبول کی

بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کے سرینا ہوٹل میں ہونے والے بم دھماکے میں 80 سے 90 کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا۔ بی ڈی ٹیم کے مطابق دھماکے میں بال بیرنگ کے علاوہ انتہائی حساس آتش گیر کیمیکل سی فور کا بھی استعمال کیا گیا تھا۔

کوئٹہ کے سرینا ہوٹل کی پارکنگ میں ہونے والے بم دھماکے کی نوعیت سے متعلق ابھی تک پولیس کسی نتیجے پر نہیں پہنچی سکی۔ تاہم ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ دھماکا بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے کیا گیاْ۔ بی ڈی ٹیم کے مطابق دھماکے میں 80 سے 90 کلو گرام بارودی مواد، بال بیرنگ اور لوہے کے ٹکڑے استعمال کئے گئے۔

بی ڈی ٹیم کی رپورٹ کے مطابق دھماکے میں انتہائی حساس اور آتش گیر کیمیکل سی فور استعمال کیا گیا، جس سے دھماکے کے فوری بعد آگ بھڑک اٹھی۔

بلوچستان پولیس کے ترجمان کے مطابق دھماکا خودکش ہوسکتا ہے۔ حملہ آور گاڑی میں موجود تھا جس نے ممکنہ طور پر سیکورٹی انتظامات کی وجہ سے ہوٹل کے اندرونی حصے میں داخل ہونے میں خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ تاہم ترجمان کا کہنا ہے کہ اصل حقائق مکمل تحقیقات کے بعد ہی معلوم ہوسکیں گے۔

پولیس کی جانب سے ہوٹل کی جانب سے لگائے گئے سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی حاصل کرلی گئی ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر پہلو سے اس کی تفتیش کی جائے گی۔

وزیراعظم ہاؤس سے جمعرات 22 اپریل کو جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان رات گئے تک معاملات کی نگرانی کرتے رہے ہیں۔ وزیراعظم نے وزارت داخلہ کو ہدایت دیں ہیں کہ دھماکے کی ہر پہلو سے تفتیش کریں اور معاملے کی تہہ تک پہنچیں۔

واضح رہے کہ ہوٹل میں ہونے والے کار بم دھماکے میں 4 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوئے۔ جاں بحق چار افراد کی شناخت ہوگئی ہے۔

جاں بحق افراد میں پولیس اہلکار شجاعت عباسی، ہوٹل کے سیکیورٹی انچارج شاہ زیب، یوسفزئی اور نجی سیکیورٹی گارڈ اسد اللہ بھی شامل ہیں۔ جاں بحق ہونے والے ایک شخص کی شناخت ایمل کاسی کے نام سے ہوئی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube