Monday, September 27, 2021  | 19 Safar, 1443

وزیراعظم نے خیبرپختونخوا میں تین بڑے منصوبوں کا افتتاح کردیا

SAMAA | - Posted: Apr 21, 2021 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 21, 2021 | Last Updated: 5 months ago

سستے گھر، صحت اورسڑکوں کی بحالی ترجیح ہے، عمران خان

وزيراعظم عمران خان نے خيبرپختونخوا ميں ايک ہی دن ميں 3 بڑے منصوبوں کا افتتاح کرديا۔ کہتے ہيں ماضی ميں حکمران لندن ميں جائيداديں بنانے ميں مصروف رہے، عام آدمی کيلئے سستے گھروں کی تعمير، صحت کی بنيادی سہولتوں کی فراہمی اور سڑکوں کی بحالی موجودہ حکومت کی اولين ترجيح ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے نوشہرہ ميں جلوزئی ہاؤسنگ اسکيم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے عام آدمی کيلئے اپنی چھت کا خواب پايۂ تکميل تک پہنچايا، سستے گھروں کيلئے بينک آسان قرضے فراہم کريں گے۔

عمران خان نے پشاور شندور سڑکوں کی بحال کے منصوبے کا بھی افتتاح کيا۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے علاقے ميں ترقی کا نيا باب کھلے گا۔

عمران خان نے پشاور ميں خيبر ٹيچنگ اسپتال کیلئے نئے بلاک کی افتتاحی تقريب سے بھی خطاب کيا۔ ان کا کہنا تھا کہ خيبرپختوا کے عوام کو ہيلتھ انشورنس فراہم کرکے صوبائی حکومت نے انقلاب برپا کرديا ہے، پنجاب میں اپنے شہریوں کو ہیلتھ کارڈ دے رہا ہے، پورے ملک میں عوام کو ہیلتھ کارڈ فراہم کئے جائیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ تھرپارکر ميں لوگوں کو ہيلتھ کارڈ فراہم کردیئے گئے ہيں، اب سندھ حکومت پر بھی دباؤ آئے گا کہ وہ اپنے شہريوں کو ہيلتھ انشورنس فراہم کرے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube