لاہور: گلبرگ میں ٹریفک حادثہ، 3 افراد جاں بحق

SAMAA | - Posted: Apr 21, 2021 | Last Updated: 3 weeks ago
Posted: Apr 21, 2021 | Last Updated: 3 weeks ago

مزيد کارروائی شروع

لاہور کے علاقے گلبرگ میں تیز رفتار گاڑی  فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے لاشيں تحويل ميں لے کر مزيد کارروائی شروع کردی ہے۔

بدھ کوسحری کےبعد کلمہ چوک انڈر پاس پر تیزرفتاری کے باعث ٹریفک حادثہ پیش آیا۔حادثےمیں ایک نوجوان زخمی بھی ہوا جس کوجناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق تیز رفتار کار فٹ پاتھ سے ٹکرائی جس کےبعد اس میں آگ لگ گئی۔ ریسکیوکی جانب سے زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گيا جہاں 3 نوجوان دم توڑ گئے۔

حادثےمیں جاں بحق ہونیوالوں میں سلیمان، اسماعیل،غلام محی الدین شامل ہیں جبکہ زخمی نوجوان کی شناخت رحیم کے نام سے ہوئی ہے۔

کار سوارافراد واپڈا ٹاؤن کے رہائشی تھے اور ان کی عمریں16 ہ سے23 سال کے درمیان تھیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube