Wednesday, October 27, 2021  | 20 Rabiulawal, 1443

گوادر: شہریوں کے قتل کے جرم میں کوسٹ گارڈز کے اہلکاروں کو سزا

SAMAA | - Posted: Apr 21, 2021 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 21, 2021 | Last Updated: 6 months ago

گوادر کی مقامی عدالت نے2 شہریوں کے قتل کے الزام میں کوسٹ گارڈز کے3 اہلکاروں کو 14، 14 سال قید اور جرمانے کی سزا سنادی۔

پولیس کے مطابق درمحمد اور دل مراد کو جولائی 2020ء میں گوادر کے علاقے گول چوک نیو ٹاؤن میں قتل کیا گیا تھا۔ کوسٹ گارڈز کے اہلکار قتل کے بعد موقع سے فرار ہوگئے تھے۔

پولیس نے ایک عینی شاہد چوکیدار کے بیان کی روشنی میں کوسٹ گارڈز کے تین اہلکاروں صوبیدار رمضان، نائیک نثار اور نائیک شاہد کو گرفتار کرکے چالان عدالت میں پیش کیا۔

گزشتہ روز سیشن کورٹ گوادر کے جج طاہر ہمایوں نے جرم ثابت ہونے پر تینوں اہلکاروں کو ہر ایک قتل میں 14 سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

مقتولین نے منشیات فروشوں کی کشتی میں سامان لوڈ کیا تھا اور پیشہ کے لحاظ سے وہ مزدور تھے۔ کوسٹ گارڈز کے آنے پر منشیات فروش فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے لیکن کوسٹ گارڈز کی فائرنگ سے دو مزدور مارے گئے تھے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube