سابق ڈی جی پارکس کراچی کیخلاف ریفرنس سماعت کیلئے منظور

SAMAA | - Posted: Apr 20, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 20, 2021 | Last Updated: 2 months ago

لیاقت قائم خانی کے پاس آمدن کی وضاحت نہیں، نیب

شہر قائد کے باغات اُجاڑنے کے الزام ميں لياقت قائمخانی کيخلاف ريفرنس سماعت کيلئے منظور کرليا گيا۔ نيب نے احتساب عدالت کو بتايا کہ سابق ڈی جی پارکس کے پاس کروڑوں روپے آمدن کی کوئی وضاحت موجود نہیں۔

سابق ڈی جی پارکس کراچی کے گھر سونے سے بھری تجوریاں، چمچماتی لگژری گاڑیاں اور خزانہ کہاں سے آیا؟، نیب راولپنڈی کے دائر کردہ ریفرنس پر اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سماعت کی درخواست منظور ہوگئی۔ جج اصغر علی نے لیاقت قائمخانی کو 29 اپریل کیلئے نوٹس بھی جاری کردیا۔

نیب ریفرنس کی کاپی سماء کو موصول ہوگئی، جس کے مطابق قومی احتساب بیورو کے مطابق سابق ڈی جی پارکس کراچی لیاقت قائمخانی 1977ء میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر بھرتی ہوئے، دوران ملازمت 5 مختلف سوسائٹیوں میں اپنے نام پر جائیداد خریدیں، 24 پلاٹس، 4 فلیٹس اور 5  قیمتی گاڑیاں ان کی اہلیہ، بیٹی اور داماد کے نام پر بھی ہیں۔

نیب کا کہنا ہے لیاقت قائمخانی کی تنخواہ اور زرعی آمدن مجموعی طور پر ڈیڑھ کروڑ بنتی ہے، چھاپے کے دوران اُن کے گھر سے نکلنے والے سونے کی مالیت ہی پونے 2 کروڑ ہے، 11 لاکھ کا اسلحہ، 23 لاکھ نقد اور 30 لاکھ روپے کے سیونگ سرٹیفکیٹ بھی برآمد ہوئے۔

نیب کے مطابق دوران تفتیش لیاقت قائمخانی کُل 17 کروڑ روپے کی کوئی وضاحت نہ دے سکے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube