Tuesday, September 28, 2021  | 20 Safar, 1443

سکھ یاتری پاکستان کی تواضع کےمعترف

SAMAA | - Posted: Apr 20, 2021 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 20, 2021 | Last Updated: 5 months ago

حکومت کی تعریفوں کےپل باندھ دیے

بھارت سے مذہبی رسومات ادا کرنے کےلیے آئے سکھ یاتریوں کی گردوارہ صاحب کرتارپور ميں خوب تواضع کی گئی جس پر یاتریوں نے خوشی کا اظہار کیا۔

گردوارہ صاحب کرتارپور میں بیساکھی کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے جس میں شرکت کےلیے بھارت سے آئے سکھ یاتری پاکستان کی مہمان نوازی کےگرویدہ بن گئے۔ یاتریوں کا کہنا ہے کہ مودی سرکار کو بتائيں گے يہاں تمام اقليتوں کومکمل آزادی ہے۔

گردوارہ صاحب کرتارپور میں 322ویں بیساکھی کی 2روزہ تقریبات میں شرکت کےلیے واہگہ بارڈر کے راستے بھارت سے 818سکھ ياتريوں نے شرکت کی۔ سکھ یاتریوں نے رات کو قيام کيا اور صبح دل بھر کر گردوارے کے درشن کيے۔

ایک سکھ یاتری کاکہنا تھا کہ گھر ميں رہتے ہيں جتنے دکھ مصيبتيں سب سوچتے رہتے ہيں، چاروں طرف پيار ہي پيار ہے، پاکستانی حکومت کی جتنی تعريف کی جائے کم ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube