Friday, September 24, 2021  | 16 Safar, 1443

کیا سندھ میں کرونا کی صورتحال پنجاب جیسی ہونےوالی ہے؟

SAMAA | - Posted: Apr 20, 2021 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 20, 2021 | Last Updated: 5 months ago

یوکے اسٹرین کےکیسز بڑھنے پر ماہرین تشویش کاشکار

پنجاب کے بعد سندھ میں بھی کرونا کا یو کے اسٹرین تیزی سے پھیل رہا ہے جس کے باعث ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر عوام نے احتیاط نہ کی توسندھ ميں بھی پنجاب جيسی صورتحال ہوسکتی ہے۔

سندھ میں گزشتہ 11 روز میں کرونا کے یومیہ کیسز کی تعداد تقریباً دوگنی ہوچکی ہے جبکہ اس کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 3 فیصد سے بڑھ کر 5 فیصد سے تجاوز کر چکی ہے لیکن اس کے باوجود شہری ایس او پیز پر عمل درآمد میں سنجیدہ نظر نہیں آتے۔

اس صورتحال پیش نظر ماہرین کا کہنا ہے کہ کرونا کا یو کے اسٹرین سندھ میں بھی زور پکڑ رہا ہے اور آئندہ دو ہفتوں میں اس وبا کے پھیلاؤ میں غیرمعمولی اضافہ ہوسکتا ہے۔

سربراہ کوویڈ لیب ڈاؤ اسپتال، ڈاکٹر سعیدخان کا کہنا ہے کہ سندھ میں کرونا کی یو کے والی کے متعدد کیسز سامنے آچکے ہیں لہٰذا شہری بہت محتاط رہیں۔

عوام کرونا سے بچاؤ کے لیے متعین حفاظتی تدابیر سے جتنے بے نیاز دکھائی دے رہے ہیں ماہرین اتنا ہی اس وبا کے ممکنہ پھیلاؤ کے بارے میں فکر مند ہیں اور انہیں خدشہ ہے کہ گزشتہ سال کی طرح اس مرتبہ بھی اسپتالوں میں جگہ کم پڑ سکتی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube