Tuesday, October 19, 2021  | 12 Rabiulawal, 1443

ہریپور: جعلی کولڈ ڈرنک فروخت کرنےوالی فیکٹری سیل

SAMAA | - Posted: Apr 20, 2021 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 20, 2021 | Last Updated: 6 months ago

خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی ہری پور کی ٹیم نے جی ٹی روڈ پر واقع جعلی کولڈ ڈرنگ کی فیکٹری پر چھاپہ مارکر سینکڑوں کی تعداد میں جعلی کولڈ ڈرنگ کی بوتلیں برآمد کرلیں۔

خیبرپختونخواہ فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی ہری پور کے اے ڈی طاہر حبیب نے فوڈ سیفٹی آفیسر کے ہمراہ جی ٹی روڈ بکہ موڑ کے پاس جعلی کولڈ ڈرنک بنانےوالی فیکڑی پرچھاپہ مارا اور سینکڑوں کی تعداد میں پیپسی، کوکاکولا، سپرائٹ، فانٹا اور سیون اپ کی بوتلیں برآمد کرلی گئی۔

فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے افسران کی موجودگی میں کیمیکل ڈھکن مختلف برانڈ کے لیبل بھی برآمد کرتے ہوئے فیکٹری سیل کر کے مشینری اور تمام اسٹاک قبضہ میں لے کر فیکٹری مالک کے خلاف کاروائی شروع کر دی۔

افسران کے مطابق فیکٹری سے رمضان کے مقدس مہینےمیں بازاروں میں جعلی مضرصحت کولڈ ڈرنکس سپلائی کی جاتی تھیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube