جوتا اتار کرمارونگا، شاہدخاقان کااسپیکر سے مکالمہ

SAMAA | - Posted: Apr 20, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 20, 2021 | Last Updated: 2 months ago

دونوں کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ

قومی اسمبلی میں گستانہ خاکوں کے معاملے پر فرانس کے خلاف قرارداد منظور ہونے کے بعد لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے درمیان جھگڑے کے دوران سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔

مسلم لیگ نون کے رہنماء شاہد خاقان عباسی نے اسپیکر قومی اسمبلی کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ’وہ انہیں جوتا اتار کر ماریں گے‘۔

شاہ خاقان عباسی اسپیکر ڈائس کے قریب گئے اور اسپیکر نے شاہد خاقان کو تنبیہ کی کہ آپ اپنی حد میں رہیں، آپ ہمیشہ اس طرح کا سلوک کرتے ہیں۔

کالعدم تنظیم سےہونےوالا معاہدہ ایوان میں پیش کیاجائے، احسن اقبال

لیگی رہنما شاہد خاقان نے اسپیکر کو کہا کہ ''میں جوتا اتار کر ماروں گا آپ کو''۔ جس پر اسپیکر نے کہا کہ ''میں بھی آپ کے ساتھ ایسا ہی کروں گا''۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ناموس رسالت کا معاملہ ہے اور یہ قرارداد متفقہ ہونی چاہیے تھی، قرارداد لانی تھی تو اپوزیشن سے بات کرنی چاہیے تھی۔ حتم نبوت پر کوئی دو رائے نہیں، یہ قرارداد ناکافی ہے۔

تحریک لبیک کےمطالبےسے ملک کوفائدہ ہوتا تومان لیتے، شبلی فراز

انہوں نے کہا کہ مشاورت کے لیے ایک گھنٹہ دیا جائے۔ آج ہی بحث ہونی چاہیئے، خصوصی کمیٹی نہیں ہول کمیٹی بنایا جائے۔ أپ نے تین سال میں ایوان کو مفلوج کر دیا، اڈا اور اکھاڑہ بنا دیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی ہونےکے بعد سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سماء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ يہ پارليمان اسپيکر کی ملکيت نہيں، میں اسپیکر کو جوتا مارنے کيلئے تيار تھا۔ حق نہ ملا تو چھين لوں گا، اسمبلی ميں بولنا ميرا حق ہے۔

فرانس کیخلاف قرارداد قومی اسمبلی میں منظور

شاہد خاقان کا کہنا تھا کہ اگر قومی اسمبلی میں بات کرنے کی اجازت نہیں ہوگی تو جوتا ماروں گا۔

WhatsApp FaceBook

One Comment

  1. Mudassar Ishaque  April 20, 2021 5:56 pm/ Reply

    Very bad . He should not Act Like This. What He want to Show to the people Pakistan, very Bad.

Leave a Reply to Mudassar Ishaque Cancel reply

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube