کالعدم تنظیم سےہونےوالا معاہدہ ایوان میں پیش کیاجائے، احسن اقبال

SAMAA | - Posted: Apr 20, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 20, 2021 | Last Updated: 2 months ago

کا قومی اسمبلی میں مطالبہ

مسلم لیگ نون کے رہنماء احسن اقبال نے قومی اسمبلی میں کالعدم تحریک لبیک پاکستان کےساتھ ہونے والا معاہدہ ايوان ميں لانے کا مطالبہ کردیا۔

رہنماء مسلم لیگ نون نے کہا کہ ايوان ناموس رسالتﷺ پربحث کررہا ہے،وزيراعظم موجود نہيں، قرارداد کیساتھ معاہدہ بھی ایوان میں پیش ہونا چاہیے تھا۔ وزیراعظم نے قرارداد ايک پرائيویٹ ممبر سے پيش کرائی، اتنے وزير بيٹھے ہيں کسی نے قرارداد پيش نہيں کی۔

جوتا اتار کرمارونگا، شاہدخاقان کااسپیکر سے مکالمہ

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ قرارداد وزیراعظم کو پیش کرنا چاہیے تھی، حکومت ناموس رسالتﷺ پر سياست کرتی ہے، ناموس رسالتﷺ ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے۔

قبل ازیں گستانہ خاکوں کے معاملے پر فرانس کے خلاف قرارداد قومی اسمبلی میں منظور کرلی گئی۔ جس مں مطالبہ کیا گیا ہے کہ فرانسیسی سفیر کو ملک سے نکالنے کے معاملہ پر بحث کی جائے، تمام یورپی ممالک بالخصوص فرانس کو معاملے کی سنگینی سے آگاہ کیا جائے اور تمام مسلم ممالک سے معاملے پر سیر حاصل بات کی جائے اور اس مسئلے کو اجتماعی طور پر بین الاقوامی فورمز پر اٹھایا جائے۔

تحریک لبیک کےمطالبےسے ملک کوفائدہ ہوتا تومان لیتے، شبلی فراز

قرارداد کے متن میں لکھا ہے کہ ایوان فرانس میں شائع گستاخانہ خاکوں کی پرزور مذمت کرتا ہے۔

واضح رہے کہ کالعدم تحريک لبيک پاکستان کے احتجاج اور ملکی حالات کے پيش نظر قومی اسمبلی اجلاس کا شيڈول ہنگامی بنياد پر تبديل کيا گيا۔ گذشتہ روز اجلاس جمعرات تک ملتوی کیا گیا تھا

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube