Thursday, October 28, 2021  | 21 Rabiulawal, 1443

تحریک لبیک کےمطالبےسے ملک کوفائدہ ہوتا تومان لیتے، شبلی فراز

SAMAA | - Posted: Apr 20, 2021 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 20, 2021 | Last Updated: 6 months ago

رسولﷺ کی شان میں گستاخی ہرگز برداشت نہیں

وفاقی وزیر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ کالعدم تحریک لبیک کے مطالبے سے ملک کو فائدہ ہوتا تو مان لیتے۔

وفاقی وزیر شبلی فراز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قرار داد کا متن قومی اسمبلی کے اجلاس میں تقسیم کیا گیا ہے، حضورپاکﷺ کی شان میں گستاخی کوئی برداشت نہیں کر سکتا۔

انہوں نے کہا کہ کالعدم تحریک لبیک کے مطالبے سے ملک کو فائدہ ہوتا تو مان لیتے، ٹی ایل پی اورحکومت کا مؤقف ایک ہے تاہم طریقے کار مختلف ہیں۔ تحریک انصاف کے علاوہ کسی حکومت نےختم نبوتﷺ،اسلاموفوبیا پرایسی مہم نہیں چلائی۔

فرانسیسی کیخلاف قرارداد قومی اسمبلی میں منظور

شبلی فراز نے کہا کہ اسلامی ممالک کےسربراہان کیساتھ مغربی ممالک سے بات کرنا ہوگی، وزیراعظم نےمذہبی جماعت کے مسئلے پر گائیڈ لائن دی ہیں۔

دوسری جانب گستانہ خاکوں کے معاملے پر فرانس کے خلاف قرارداد قومی اسمبلی میں منظور کرلی گئی۔

فرانس سےتعلقات ختم کرنےسے معاشی نقصان ہوگا، وزیراعظم

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ فرانسیسی سفیر کو ملک سے نکالنے کے معاملہ پر بحث کی جائے، تمام یورپی ممالک بالخصوص فرانس کو معاملے کی سنگینی سے آگاہ کیا جائے اور تمام مسلم ممالک سے معاملے پر سیر حاصل بات کی جائے اور اس مسئلے کو اجتماعی طور پر بین الاقوامی فورمز پر اٹھایا جائے۔

قرارداد کے متن میں لکھا ہے کہ ایوان فرانس میں شائع گستاخانہ خاکوں کی پرزور مذمت کرتا ہے۔

واضح رہے کہ کالعدم تحريک لبيک پاکستان کے احتجاج اور ملکی حالات کے پيش نظر قومی اسمبلی اجلاس کا شيڈول ہنگامی بنياد پر تبديل کيا گيا۔ گذشتہ روز اجلاس جمعرات تک ملتوی کیا گیا تھا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube