Thursday, September 23, 2021  | 15 Safar, 1443

سندھ حکومت بورڈز کی گرانٹ ادا نہیں کررہی، تعلیمی بورڈز کا خط

SAMAA | - Posted: Apr 20, 2021 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 20, 2021 | Last Updated: 5 months ago

سندھ کے تعلیمی بورڈز کے چیئرمینوں نے سندھ حکومت کو خط لکھ دیا جس میں کہا گہا ہے کہ صوبائی حکومت بورڈزکی گرانٹ ادا نہیں کررہی ہے اوربورڈز کے پاس ملازمین کی تنخواہ ادا کرنے کی رقم بھی نہیں ہے۔

سندھ کے تعلیمی بورڈزکے چیئرمینوں کی جانب سے لکھے گئے خط میں بتایا گیا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے بورڈز کو 3 ارب روپے سے زائد کی گرانٹ واجب ادا ہے۔بورڈز کے پاس ملازمین کی تنخواہ ادا کرنے کی رقم بھی نہیں ہے اوراگر فوری طور پر گرانٹ نہ ملی تو امتحانات کا انعقاد مشکل ہوجائے گا۔

چیئرمین سکھر بورڈ محمد میمن نے بتایا کہ حکومت کو کئی بار خط لکھ چکے ہیں لیکن اب تک جواب تک نہیں ملا۔ چئیرمین حیدرآباد بورڈ کا کہنا تھا کہ ادائیگیاں نہ ہونے کے باعث اساتذہ بورڈ کے ساتھ کام کرنے کو تیار نہیں ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube