Tuesday, September 28, 2021  | 20 Safar, 1443

خواجہ آصف کی درخواست ضمانت،بنچ کے رکن کو نقول فراہم نہ ہوسکیں

SAMAA | - Posted: Apr 20, 2021 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 20, 2021 | Last Updated: 5 months ago
Khawaja Asif

خواجہ آصف اسلام آباد ہائیکورٹ سے باہر آتے ہوئے۔ فوٹو: آن لائن

لاہور ہائیکورٹ میں خواجہ آصف کی درخواست ضمانت پرسماعت نیب کے جواب کی نقول بنچ کے رکن کو نہ ملنے پر1 ہفتے کے لئےملتوی کردی گئی۔

منگل کو جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بنچ نےخواجہ آصف کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

سابق وزیردفاع نے ذرائع آمدن سےزائداثاثے بنانے کےالزام میں رہائی کیلئےلاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔ نیب نے اپنا جواب داخل کرادیا لیکن بنچ کے رکن کو نقل فراہم نہیں ہوسکی۔

عدالت نے جواب کی نقول فراہم کرنے کیلئے نیب کو 7 دنوں کی مہلت دے دی۔ نیب نے اپنے جواب میں موقف اختيار کيا کہ سابق وزیردفاع نے اپنے اہلخانہ کے نام پر مختلف جائیدادیں بنائیں اور سرمایہ کاری کی۔ انھوں نےمنی لانڈرنگ کے بارے میں سوالوں کا کوئی جواب نہیں دیا۔

نیب کے مطابق خواجہ آصف نے اپنی آمدن کا مرکزی ذریعہ دبئی کی ایمکو کمپنی کو قرار دیا لیکن کمپنی سے تنخواہ منتقلی کا کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا۔

نیب نے اپنے جواب ميں دعویٰ کیا کہ خواجہ آصف نے دبئی کی ایمکو کمپنی کی ملی بھگت سے اقامہ بنوایا اور جب میسرز ایمکو کے ایم ڈی الیاس صلوم کو طلب کیا گیا لیکن وہ شامل تفتیش نہیں ہوا۔نیب آرڈیننس کے تحت جرم میں ملوث افراد معمولی نہیں ہوتے۔خواجہ آصف کا جرم کسی ایک فرد کیخلاف نہیں بلکہ پورے معاشرے کیخلاف ہے۔

نیب نے استدعا کی کہ خواجہ آصف کی درخواست ضمانت مسترد کی جائے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube