فیصل آباد کی ہوزری فیکٹری میں آتشزدگی

SAMAA | - Posted: Apr 20, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 20, 2021 | Last Updated: 2 months ago

ریسکیو کی 5گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف

فیصل آباد کی ہوزری فیکٹری میں آتشزدگی کے باعث عمارت کے گرنے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

 ریسکیو حکام کے مطابق منگل کی صبح گراؤنڈ فلور پر لگنے والی آگ تیسری منزل تک جا پہنچی ہے جبکہ ریسکیو کی 5گاڑیاں آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ فیکٹری میں آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔ نزدیکی عمارتوں کو خالی کرا لیا گیا ہے۔

فائر آفیسر نے بتایا کہ آگ پر قابو پانا انتہائی ضروری ہے کیونکہ اب فیکٹری کے گرنے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ''آگ بجھانا مشکل ہو رہا ہے کیونکہ فیکٹری میں داخلے کا ایک راستہ تھا جو پوری طرح سے جلا چکا ہے۔

آگ پر قابو پانے کے لیے ریسکیو نے مزید گاڑیاں اور واٹر کینن طلب کر لی ہیں۔

واقعے میں کسی کے زخمی یا مرنے کی اطلاع موصول نہیںہوئی۔ فیکٹری مالک کے مطابق تمام 150 ملازمین کو ریسکیو کرلیا گیا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube