کرونا وائرس:مجموعی اموات کی تعداد16 ہزار453 ہوگئی

SAMAA | - Posted: Apr 20, 2021 | Last Updated: 3 weeks ago
SAMAA |
Posted: Apr 20, 2021 | Last Updated: 3 weeks ago

کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 8 فیصد ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا ہے کہ ایک دن میں مزید 137 افراد کرونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔ان میں سے 53 مریضوں کا انتقال وینٹیلیٹر پر ہوا۔پاکستان میں وائرس سےمجموعی اموات کی تعداد 16 ہزار 453 ہو گئی ہے۔

منگل کو این سی او سی نےبتایا کہ 24 گھنٹوں میں 5 ہزار445 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ملک میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 8 فیصد ہے۔ کرونا کے باعث سب سے زیادہ پنجاب میں 104 اموات، خیبرپختونخوا میں 21 اموات ہوئیں۔سندھ 3، اسلام آباد 3 ،آزاد کشمیر میں 3، بلوچستان 2 اور گلگت بلتستان میں 1 مریض کا کرونا وائرس کے باعث انتقال ہوا۔

این سی او سی نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران 68 ہزار2 ٹیسٹ کئے گئے۔اس وقت فعال کیسزکی تعداد83 ہزار 298 ہے۔کرونا سے صحت یاب ہونےوالوں کی تعداد 6 لاکھ 67 ہزار 131 ہے۔ ملک بھرمیں کرونا وائرس کےمجموعی کیسزکی تعداد7 لاکھ 66 ہزار882 ہوگئی ہے۔

پاکستان میں اس وقت وائرس سے متاثرہ 5 ہزار 314 مریض ملک کے 630 مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔مردان میں 95 ،ملتان میں 85 فیصد،لاہور 82 اورگجرانوالہ میں 88 فیصد وینٹیلیٹرز بھرچکےہیں۔

اس کےعلاوہ گوجرانوالہ میں 85 فیصد،پشاور72 فیصد،نوشہرہ میں68 فیصد اور سوات میں 65 فیصد آکسیجن بیڈز پر مریض موجود ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube