Tuesday, September 28, 2021  | 20 Safar, 1443

سانگھڑ: کرنٹ لگنےسے باپ،بیٹا،پوتا جاں بحق

SAMAA | - Posted: Apr 19, 2021 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 19, 2021 | Last Updated: 5 months ago

سانگھڑ میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے ایک شخص اپنے بیٹے اور پوتے سمیت جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

سانگھڑ کی تحصیل ٹنڈوآدم میں اسسٹنٹ کمشنر ہاؤس کے نزدیک موٹر سائیکل سواروں پر 11 ہزار ولٹیج کی تار گرگئی جس سے باپ، بیٹا اور پوتا موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

تينوں لاشوں کو تعلقہ اسپتال منتقل کردیا گيا ہے۔ یہ حادثہ بچے کو اسکول چھوڑنے جاتے وقت پیش آیا۔

پولیس کے مطابق ایک ہی خاندان کے کے تین افراد کی ہلاکت کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ایف آئی آر میں نامزد حیسکو کے ایس ڈی او غیاث الدین اور لائن سپرنٹنڈنٹ امام بخش مشوری کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube