سابق آئی جی خیبرپختونخوا ناصردرانی کا کروناوائرس سے انتقال

SAMAA | - Posted: Apr 19, 2021 | Last Updated: 3 weeks ago
SAMAA |
Posted: Apr 19, 2021 | Last Updated: 3 weeks ago

سابق آئی جی خیبرپختونخوا ناصر درانی کرونا وائرس سے انتقال کر گئے۔

ایم ایس میو اسپتال کے مطابق سابق آئی جی خیبرپختونخوا ناصر درانی کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد 10 روز سے میو اسپتال میں زیر علاج تھے۔

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کا کہنا ہے کہ ناصر درانی ایک ہفتے سے وینٹی لیٹر پر تھے جو آج (پیر کو) انتقال کر گئے۔

ڈاکٹرز کے مطابق ناصر درانی کو پھیپھڑوں کا انفیکشن اور سانس لینے میں تکلیف کا سامنا تھا۔

ملک بھر میں کرونا وائرس کے تشویشناک مریضوں کی تعداد ساڑھے 4 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔ اسد عمر کا کہنا ہے کہ اسپتالوں میں آکسیجن کی فراہمی اس وقت دباﺅ کا شکار ہے، کرونا کے مریضوں سے اسپتال مسلسل بھر رہے ہیں

مزید جانیے: کرونا کیسز کی شرح جون2020 سے 30فیصد بلند ہے، اسدعمر

ملک میں تشویشناک مریضوں کی موجودہ تعداد گزشتہ سال کی سب سے زیادہ تعداد سے 30 فیصد زائد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 110 مریض انتقال کر گئے، پاکستان میں کرونا سے اموات 15 ہزار 932 تک پہنچ چکی ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے سابق آئی جی پولیس ناصر درانی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے  مرحوم کی معفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کرونا وائرس، 1روز میں ریکارڈ 149 افراد کا انتقال

ان کا کہنا تھا کہ اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، ناصر درانی ایک فرض شناس، اصول پسند اور ایماندار آفیسر تھے، مرحوم نے خیبرپختونخوا پولیس کیلئے گرانقدر خدمات انجام دیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube