Wednesday, January 19, 2022  | 15 Jamadilakhir, 1443

ناموس رسالت کےتحفظ کیلئے مسلم ممالک کیساتھ تحریک چلائیں گے،وزیراعظم

SAMAA | - Posted: Apr 19, 2021 | Last Updated: 9 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 19, 2021 | Last Updated: 9 months ago

وزيراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم تمام مسلمان ممالک کے سربراہان سے مل کر ناموس رسالت تحفظ کے لیے تحريک چلائيں گےجس کے لیے دوسرے ممالک کے سربراہان کو خط بھی لکھا ہے۔

اسلام آباد میں مرگلہ ہائی وے منصوبے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ مہم کے ذریعے ہم ہمیشہ کے لیے اس مسئلے کا حل نکالیں گے اور ایسی مہم چلائیں گے کہ دنیا میں کوئی بھی نبیﷺ کی شان میں گستاخی نہ کرے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم گستاخی کرنے والے ملک کو نہيں بلکہ اپنے ملک کو نقصان پہنچا رہے ہيں، ہم خود کو نقصان پہنچا رہے ہيں اُن کا کوئی نقصان نہيں ہو رہا۔

عمران خان نے کہا کہ ناموس رسالتﷺ کے تحفظ پر ہم سب ایک ہیں اور پاکستان کے لوگ اپنے دین اور نبیﷺ سے سب سے زیادہ پیار کرتے ہیں لیکن بعض دفعہ اس پیار کا غلط استعمال کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ملک میں سیاسی اور مذہبی جماعتیں دین کا غلط استعمال کرتی ہیں اور یہ جماعتیں اپنے ملک کو ہی نقصان پہنچا دیتی ہیں۔

وزیراعظم آج مارگلہ ہائی وے کا سنگ بنیاد رکھیں گے

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم سب کو نبیﷺ سے محبت ہے اور ہم اپنا دل کسی کو چير کے نہيں دکھا سکتے کہ ہم نبی سے کتنی محبت کرتے ہيں۔ پاکستان اسلام کے نام پر بنا تھا۔

مرگلہ ہائی وے منصوبے پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ شروع کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ پچھلے 20سال میں اسلام آباد کی آبادی ڈیڑھ گنا زیادہ بڑھی ہے اور یہ مںصوبہ کافی پرانا تھا۔

وزیراعظم نے کہا کہ اس مںصوبے سے مارگلہ کا نیشنل پارک بچے گا۔ ملک میں جنگلات کاٹنے کا اثر موسم پر پڑ رہا ہے اور جب سے پاکستان بنا ہے ہم نے نئے جنگل نہیں اگائے بلکہ پرانے بھی ختم کر دیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں صرف درخت کٹے ہی ہیں لگائے کسی نے بھی نہیں اور صرف موجودہ حکومت نے ماحولیات کی فکر کی ہے۔ مصر کے بعد پاکستان دوسرا ملک ہے جہاں پانی کم ہے جبکہ ہندوستان میں پاکستان سے دگنا پانی ہے۔

اس سے قبل وزیراعظم نے مرگلہ ہائی وے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اور دیگر موجود تھے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube