Wednesday, December 1, 2021  | 25 Rabiulakhir, 1443

کراچی سے کالعدم ٹی ٹی پی کا جنگجو گرفتار

SAMAA | - Posted: Apr 19, 2021 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 19, 2021 | Last Updated: 8 months ago

عثمان غنی نے افغانستان سے تربیت حاصل کی

کراچی کے علاقے ملیر سے پولیس نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان باجوڑ گروپ کے اہم جنگجو کو گرفتار کرلیا۔ دہشت گرد کی شناخت عثمان غنی کے نام سے کی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق حساس اداروں کی جانب سے دہشت گرد کی ملیر کے علاقے میں موجودگی کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔ گرفتار دہشت گرد افغانستان سے تربیت یافتہ ہے، جس نے اسلحہ اور بارود کی تربیت افغانستان سے حاصل کی۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ دہشت گرد نے چارمنگ باجوڑ کے مقام پر سیکیورٹی فورسز پر حملہ کیا۔ حملے میں ایک سپاہی نے جام شہادت نوش کیا۔ عثمان غنی اپنے ساتھیوں کیساتھ فیس بک پر رابطے میں رہتا تھا۔ گرفتار دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ بمعہ ایمونیشن بھی برآمد ہوا، جسے قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

دہشت گرد عثمان غنی سال 2019 میں طالبان جنگجو قاری عبیداللہ کے پاس افغانستان گیا تھا۔ عثمان غنی نے سال 2020 میں گرفتار دہشتگرد نے ہجرت اللہ عرف مجلس عرف جٹ کو کراچی میں بھاری رقوم دینے کا انکشاف کیا۔

گرفتار دہشت گرد باجوڑ کے علاقے سے افغانستان آنے اور جانے کے خفیہ راستوں سے متعلق مکمل معلومات رکھتا ہے۔ گرفتار دہشت گرد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube