Tuesday, September 28, 2021  | 20 Safar, 1443

ٹی ایل پی سےآج دوسرے راؤنڈمیں معاملات طےپا جائینگے،شیخ رشید

SAMAA | - Posted: Apr 19, 2021 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 19, 2021 | Last Updated: 5 months ago

فائل فوٹو

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کالعدم ٹی ایل پی سے حکومت کی بات چیت چل پڑی ہے۔ پہلی میٹنگ پنجاب حکومت نے کی ہے وہ کامیابی سے ہمکنار ہوئی ہے۔ دوسرا راؤنڈ آج ہوگا ۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر جاری وفاقی وزیر داخلہ شیخ ریشد احمد کا اپنے ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ کالعدم ٹی ایل پی سے بات چیت کا دوسرا مرحلہ آج پیر 19 اپریل کی صبح شروع ہوگا۔ انہوں نے یرغمال بنائے گئے11 پولیس اہلکاروں کو چھوڑ دیا ہے۔ پولیس بھی پیچھے ہٹ چکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کم و بیش 192 ناکوں میں سے ایک ناکہ رہ گیا تھا، اس میں بھی بہتری آگئی ہے۔ دوسرے دور میں باقی معاملات بھی طے پا جانے کی امید ہے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ٹی ایل پی کے لوگ مسجد رحمۃ اللعالمین کے اندر چلے گئے، پولیس بھی پیچھے ہٹ چکی ہے۔ سحری کے بعد بات چیت کا دوسرا دور شروع ہوگا۔

قبل ازیں اتوار 18 اپریل کو کراچی میں دیگر علماء کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمان نے لاہور واقعے کے خلاف آج بروز پیر 19 اپریل کو ملک بھر میں شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔ دوسری طرف مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم بھی اس معاملے میں مفتی منیب کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل کے پلیٹ فارم سے اس واقعے کی مذمت کرتے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube