ملتان: سینڈ فلائی سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھنےلگی

SAMAA | - Posted: Apr 18, 2021 | Last Updated: 3 weeks ago
SAMAA |
Posted: Apr 18, 2021 | Last Updated: 3 weeks ago

سینڈ فلائی سے لشمینیا کی بیماری ہوتی ہے

ملتان میں سینڈ فلائی مکھی سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ رہی ہے۔

ملتان کے کئی علاقوں میں زہریلی مکھی نے کئی افراد کو زخمی کردیا ہے۔ ریتلےعلاقوں میں پائی جانے والی اس مکھی نے مدرسہ کے طلبہ پر بھی حملہ کیا۔ بچوں کا کہنا تھا کہ مکھی کے کاٹنے سے ہاتھوں اور جسم میں شدید درد ہوا ہے۔

ملتان کےماہرامراض جلد کے ڈاکٹرکبیرنے بتایا کہ سینڈ فلائی سے لشمینیا کی بیماری ہوتی ہے۔اس مکھی کے کاٹنے سے جسم پر پڑنے والے زخمی عام دوا سے ٹھیک نہیں ہوتےاور کئی ہفتوں تک درد رہتا ہے جب کے اس کے علاج بھی مہنگا ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ حفاظتی انتظامات سے سينڈ فلائی مکھی سے بچاؤ ممکن ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube