Tuesday, September 28, 2021  | 20 Safar, 1443

تحریک لبیک پرپابندی کےوقت ہم تیارنہیں تھے، شیخ رشید

SAMAA | - Posted: Apr 18, 2021 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 18, 2021 | Last Updated: 5 months ago

دو ماہ مزاکرات کی پیشکش کی لیکن وہ مطالبات سےپیچھے نہ ہٹے

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان سے اسوقت کوئی مذاکرات نہیں ہورہے، 2ماہ سے زائد ہم مزاکرات کرنے کی کوشش کرہے تھے لیکن وہ اپنے مطالبات سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں تھے۔

وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ کسی بھی تنظیم کو کالعدم قرار دیا جاتا ہے تو تنظیم کے عہدیداروں کے بینک اکاؤنٹس، شناختی کارڈ بلاک ہوتے ہیں اور انکی نقل و حرکت پر پابندی لگائی جاتی ہے۔ ٹی ایل پی کو 3دن کا نوٹس دیا ہے اور ایک ماہ کے اندر کالعدم قرار دی گئی تنظیم کو جواب جمع کرانا ہوتا ہے۔

سوشل میڈیا بندش پر شیخ رشید نےمعافی مانگ لی

شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم نے گزشتہ روز اپنے بیان میں واضح کردیا ہے کہ محمد ﷺ کی توہین نظر انداز نہیں کرسکتے۔ گستاخی رسول ﷺ ہمارےلیے کسی صور قابل قبول نہیں ہے۔

حضورﷺکی توہین کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی،وزیراعظم

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے مغربی ممالک کے دوغلے رویے پر دو ٹوک انداز میں کہا تھا کہ ملکی اور غیرملکیوں کو ایک بات واضح کرنا چاہتا ہوں کہ آزادی اظہار رائے کی آڑ میں مذہبی منافرت پھیلانے والے اخلاقیات سے عاری ہیں۔ مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنیوالے مغربی باشندے اور سیاستدان معافی مانگیں۔ انتہا پسندوں کے طرز عمل سے 1 ارب 30 کروڑ مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔

تحریک لبیک پر پابندی عائد، کیا پارٹی تحلیل ہوگی؟

انہوں نے مزید کہا کہ ہم تحریک لبیک کے باعث ہمیں ایسے اہم فیصلے کرنے پڑے اور پابندی لگانی پڑگئی جس کےلیے ہم تیار نہیں تھے۔ ملک میں انارکی صورتحال بنی اور کچھ پولیس کے جوان بھی شہید ہوئے اور ٹی ایل پی کے کارکنان بھی جاں بحق ہوئے۔ تحریک لبیک پر 20اپریل مکمل پابندی لگ جائے گی۔ ملک میں جاری 192دھرنوں میں سے 191 کلئیر ہوگئے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ 20اپریل کو بھی اسلام آباد سمیت راولپنڈی کی سڑکیں کھلی ملیں گی اور حکومت اپنی رٹ قائم کرے گی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube