اہم خبر:ایف بی آر نے لوگوں کو جعلی ای میلز سے آگاہ کردیا

SAMAA | - Posted: Apr 18, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 18, 2021 | Last Updated: 2 months ago

ذیل میں آج کی اہم خبروں کا خلاصہ دیا گیا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا کہنا ہے کہ انکم ٹیکس ڈیفالٹرز لسٹ سے متعلق ای میلز جعلی ہیں۔ ایف بی آر کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ جعلی ای میلز میں انکم ٹیکس ڈیفالٹرز لسٹ کا معائنہ کرنے کا کہا جارہا ہے۔

کالعدم تنظیم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی)کے سربراہ سعد رضوی کا شناختی کارڈ بلاک کر دیا گیا، جب کہ کالعدم تنظیم تحریک لبیک کے تمام اثاثے منجمد کرنے کی منظوری دیدی گئی۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے پناہ گزینوں کی تعداد میں اضافے کا فیصلہ کرلیا۔ تعداد 1 لاکھ 25 ہزار تک بڑھائی جائے گی۔

مرغی کی قلت بتائيں گے۔ قيمت اوپر لے جائيں گے۔ منافع خوروں کا حربہ۔ ہفتے میں 3 دن مرغی کی سپلائی بند کر دی گئی۔ مرغی کا گوشت 500 روپے فی کلو تک پہنچ گيا۔ قيمت ميں مزيد اضافے کا خدشہ۔ شہری حکومت سے ناراض۔

ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش سے موسم خوش گوار، کراچی والی برستے بادلوں کے انتظار میں۔

سابق وفاقی وزیر سرتاج عزیز کے ڈرائیور کو اغوا کر لیا گیا۔

دورہ جنوبی افريقہ کے بعد شاہينوں کا مشن زمبابوے۔ قومی ٹيم ہرارے پہنچ گئی۔ زمبابوے سے پہلا ٹی 20 اکيس اپريل کو ہوگا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube