Saturday, June 12, 2021  | 1 ZUL-QAADAH, 1442

چارسدہ اورلکی مروت میں فائرنگ کے واقعات، 4افراد جاں بحق

SAMAA | - Posted: Apr 17, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 17, 2021 | Last Updated: 2 months ago

News-in-Brief-Urdu

خیبرپختونخوا کے 2 اضلاع لکی مروت اور چارسدہ میں فائرنگ کے واقعات میں 4 افراد جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پہلا واقعہ لکی مروت کے علاقے وانڈا کلن میں پیش آیا جہاں خاندانی دشمنی پر مخالف فریق کی فائرنگ سے ایک نوجوان موقع پر جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔

زخمی نوجوان کو اسپتال منقتل کیا گیا جہاں وہ زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ دیا۔

فائرنگ کا دوسرا واقعہ چارسدہ کے علاقے حسین آباد پشاور روڈ پر پیش آیا جہاں افطاری کے وقت اراضی کے تنازع پر 2 فریقین میں فائرنگ کے تبادلہ ہوا، 2 افراد جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوگئے۔

فائرنگ سے زخمی 3 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہیں، زحمیوں کو پشاور منتقل کردیا۔

رپورٹر : علی نوید / اعجاز خالد

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube